۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عطر قرآن

حوزہ؍یہودی گناہگار لوگ باقی گناہگاروں کی طرح اپنے استحقاق اور اندازے کے مطابق آتشِ جہنم میں مبتلا ہوں گے۔ انسانوں کی مختلف نسلیں اور قبائل اپنے گناہوں کی سزا کے مقابل ایک دوسرے پر کوئی امتیاز نہیں رکھتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
بَلَىٰ مَن كَسَبَ سَيِّئَةً وَأَحَاطَتْ بِهِ خَطِيئَتُهُ فَأُولَـٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ ﴿بقرہ 81﴾

ترجمہ: ہاں یقیناً جو بھی برا کام کرے گا اور اس کا گناہ (چاروں طرف سے) اسے گھیر لے گا یہی لوگ دوزخی ہیں جس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔

📕 تفســــــــیر قــــرآن: 📕

1️⃣ یہودی گناہگار لوگ باقی گناہگاروں کی طرح اپنے استحقاق اور اندازے کے مطابق آتشِ جہنم میں مبتلا ہوں گے.
2️⃣ انسانوں کی مختلف نسلیں اور قبائل اپنے گناہوں کی سزا کے مقابل ایک دوسرے پر کوئی امتیاز نہیں رکھتے.
3️⃣ گناہ پر مصر رہنا اس بات کا موجب ہوتا ہے کہ گناہ انسان کے سارے وجود کو گھیر لے.
4️⃣ پیامبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رسالت کے انکار کی صورت میں یہود ہمیشہ کے لیے آتشِ جہنم میں جائیں گے.

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
📚 تفسیر راھنما، سورہ بقرہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .